’’لاہور کے جلسے نے اپوزیشن کوناک آؤٹ کردیا‘‘

20 Dec, 2020 | 02:17 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو سیاسی رنگ میں فائٹ کا چیلنج کردیا, ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مکے میں ناک آؤٹ کردوں گی،   لاہور کےجلسے نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیا،جاتی امراکےمکین باکسنگ رنگ میں بغیرپریکٹس اترے۔

 ایوان وزیراعلی میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے باکسر عامر خان، وسیم اور بین الاقوامی باکسرز کے ساتھ پریس کانفرنس کی،  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قومی باکسرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،باکسر عامر خان کا کہنا  تھا  کہ پاکستان سے پیار ہے، سفیر بن کر کام کرتا رہوں گا، سیاست میں آنا مشکل ہوگا، کشمیر میں ہسپتال اور سکول کھول رہا ہوں۔

قومی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان بھی قربان ہے، خواہش ہے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کروں۔ فردوس عاشق اعوان نے باکسر عامر خان کی اکیڈمی کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے جگہ کا بھی اعلان کیا، ان کا   کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹوں نے عالمی سطح پر ملک کا چہرہ روشن کیا ہے، ہر طرح سپورٹ کریں گے ۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ  لاہور کےجلسے نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیا، عمران خان کے یارکرنے مڈل اسٹمپ اڑادی ہے، مڈل اسٹمپ اڑنے پرجاتی امراسےکوئی آوازبھی نہیں آرہی، جاتی امراکےمکین باکسنگ رنگ میں بغیرپریکٹس اترے،  اپوزیشن اگلی باررنگ میں اترنےسےپہلےپریکٹس میچ کرلے، فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ  اسپورٹس مین کبھی ہارنہیں مانتا،  راجکماری اورکنیز اول توپہلے پنچ پرناک آؤٹ ہوجائیں گی۔

صحافی نے   فردوس عاشق اعوان  سے سوال  کیا کہ آپ باکسنگ کرلیں گی؟  سوال کا جواب دیتے ہوئے    فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہمیرےمقابلےمیں ہم پلہ کولے کرآؤ۔

مزیدخبریں