ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ کمیٹی پنجاب نے مختلف مسودوں کی منظوری دیدی

کابینہ کمیٹی پنجاب نے مختلف مسودوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی اکبر) پنجاب کی کابینہ کمیٹی نے پنجاب آٹانومس باڈیز اینڈ سپیشل انسٹیٹیوشنز آف ایجوکیشن بل 2019، ٹیکسلا میوزیم کے ایکٹ اور دی پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ 2020ء کے مسودوں کی منظوری دے دی۔

 صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں اور تیمور بھٹی سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے، اجلاس میں دی پنجاب آٹانومس باڈیز اینڈ سپیشل انسٹیٹیوشنز آف ایجوکیشن بل 2019، ٹیکسلا میوزیم کے ایکٹ اور دی پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ 2020ء کے مسودوں کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے غیر سرکاری ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے، یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام، جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک بریڈنگ سروس اتھارٹی میں تجزیاتی لیب کے قیام کی بھی منظوری دی۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارڈر ملٹری پولیس کیلئے نیا اور جدید اسلحہ خریدنے کی منظوری دیدی،بارڈر ملٹری پولیس کیلئے سات کروڑ روپے مالیت سے نیا اسلحہ خریدا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق ایک نائٹ ویژن دوربین پنجاب حکومت دس لاکھ روپے میں خریدے گی، 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت سے بی ایم پی کیلئے200 بلٹ پروف ویسٹ بھی خریدی جائیں گی، ایک کروڑ32 لاکھ روپےمالیت سے 400 بلٹ پروف ہیلمٹ بھی خریدےجائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ   پنجاب نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے  کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer