ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش کرنے والوں کی شرح میں اضافہ

جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش کرنے والوں کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹیمپل روڈ (عرفان ملک) کورونا کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال ہوتے ہی جعلساز فعال، جعلی ویزوں کے ذریعے سفر کرنے کی کوشش کرنیوالوں کا تناسب تین سو فیصد بڑھ گیا، ایف آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف۔

 ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے مطابق ماہ نومبر میں انتیس مسافروں کو جعلی ویزوں کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال ماہ نومبر میں صرف آٹھ مسافروں نے جعلی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جعلی ویزوں پر سفر کرنیوالوں کی تعداد تین سو گنا بڑھ گئی ہے۔

 ایف آئی اے امیگریشن نے ماہ نومبر میں لاہور سمیت مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ویزوں کا کاروبار کر نے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں سے ریکارڈ حاصل کر کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنےو الوں کیخلاف بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 258 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد سعودی ائیر لائن کی پرواز سے ملتان پہنچے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا ۔

 

Sughra Afzal

Content Writer