حالات ٹھیک ہوتے ہی پانچ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

20 Dec, 2020 | 12:06 PM

Shazia Bashir

رائل پارک (زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے بڑے تقسیم کاروں نے پاکستانی فلموں کو مشترکہ طور پرریلیز کرنے کا اعلان کردیا ، کوئی بھی تقسیم کار کمپنی ایک دوسرے کی مشاورت سے فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان نہیں کرے گا ، آئندہ سال کورونا حالات ٹھیک ہوتے ہی پانچ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کے بڑے تقسیم کاروں نے پاکستانی فلموں کو مشترکہ طور پرریلیز کرنے کا اعلان کردیا ،، آئندہ سال کورونا حالات ٹھیک ہوتے ہی پانچ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان  کردیا گیا ہے، فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ضرار ،ٹچ بٹن ، زندگی تماشہ بنی اور ونس اپاون اے ٹائم ان کراچی کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

آئندہ سال کورونا وباءکے حالات ٹھیک ہوتے ہی سینما گھروں کی رونقیں بھی بحال ہوجائیں گی ، اس سلسلے میں لالی وڈ انڈسٹری کی بڑی تقسیم کار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر مل کر فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور آئندہ سال دوہزار اکیس میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، ضرار ،ٹچ بٹن، زندگی تماشہ بنی اور ونس اپاون اے ٹائم ان کراچی فلموں کو نما ئش کے لئے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا ۔

جبکہ کوئی بھی تقسیم کار کمپنی خود کسی فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان نہیں کرے گی ۔سبھی فلموں کو سینما گھروں میں مناسب وقت اور برابر کے شوز دیئے جائیں گے تاکہ سبھی فلموں کا بزنس ٹھیک جائے اور کوئی بھی فلم نقصان میں نا جائے ، تہواروں پر بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز ہوں گی اور باقی ماندہ تاریخوں میں چھوٹے بجٹ کی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔جبکہ امپورٹ پالیسی کی ہالی وڈ فلموں کو ان کی ریلیزنگ ڈیٹس پر ہی ریلیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں