پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے: عثمان بزدار

20 Dec, 2020 | 11:06 AM

Shazia Bashir

مال روڈ(قیصرکھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور،حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پرزور مذمت کی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیاہے اور دیتے رہیں گے۔عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔

عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ سفرتیزی سے جاری و ساری رہے گا۔ ترقی کاسفرروکنے کی کوشش کرنیوالے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا ویژن دیا ہے۔

دیہات میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع سے خوشحالی آئے گی۔غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

مزیدخبریں