پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سائلین کیلئے دروازے کھول دیئے گئے

20 Dec, 2019 | 06:03 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سائلین کے لیے دروازے کھول دیئے گئے، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ آنے والے کسی شہری کو نہیں روکا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر محسن رشید کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، سیکرٹریٹ میں صفائی کا زبردست نظام واضع کردیا گیا ہے، ماضی میں سیکرٹریٹ آنے والے سائلین کا دو بجے کے بعد داخلہ بند کردیا جاتا تھا۔

اب سیکرٹریٹ کے دروازے سائلین کے لئے صبح 9 بجے سے 5 بجے تک کھلیں رہیں گے، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ میں موجود تمام افسران کے دروازے کھلے ہیں، شہری بےفکر ہوکرافسران کے پاس اپنے مسائل لے کرآئیں۔

مزیدخبریں