لاہور میں ایک بار پھر بوندا باندی

20 Dec, 2019 | 05:56 PM

Shazia Bashir

عفیفہ نصر اللہ: لاہور میں ایک بار پھر بوندا باندی، سردی کی شدت میں ایک بار پبر اضافہ ہو گیا۔

اچانک شروع ہونے والی بوندا باندی سے لاہور کی فضا میں خنکی اور شدت ضافہ ہو گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے دھند کی گہری لہر نے فضا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ تاہم لاہور تین سو چورانوے انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دنیا بر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین کے مطابق دھند کہ وجہ سے آلودگی کی شرح 394 پہنچ گی۔

 دوسری جانب لاہور کا دن بھر درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم اور زیادی سے زیادہ سترہ ڈگری سینٹی گرئڈ رہا۔ ہوا میں نمی کا تناسب ستتر ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوائیں بھی آٹھ سے نو کلومیٹر فی گھنٹہ چلتی رہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں اور خشک میواجات کے استعمال کی خصوصی تاکید کی ہے۔

مزیدخبریں