لاہور زلزلے سے پھر لرز اُٹھا، شہری خوفزدہ

20 Dec, 2019 | 04:47 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں  میں شام  4 بج کر 46 منٹس پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر  سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور میں آنے والےزلزلے کی ریکٹر سکیل پر  شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندو کش  تھا جبکہ زلزلہ کی گہرائی 210 تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال 21اپریل،  9 مئی 8 اگست اور 24 ستمبر  کو بھی لاہور میں زلزلہ آیا تھا ،21 اپریل کو آنے والا زلزلہ تین سکینڈ تک رہا تھا۔

مزیدخبریں