طاہر جمیل: لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن نے محبوبہ کوبے وفائی کی سزا دیتے ہوئے قتل کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم آصف خان نے3 ماہ قبل مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، آصف خان مقتولہ کو پشاور میں قتل کرنے کے بعد لاہورمیں روپوش تھا، پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کامران زمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےاشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
دوران تفشیش ملزم نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔