ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے بیرسٹرحسان نیازی کی ضمانت قبل ازگرفتاری ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

حسان نیازی کیخلاف پی آئی سی حملہ کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، حسان نیازی کو پکڑنے کیلئے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر کئی بار چھاپے مارے لیکن پولیس کو ملزم نہ مل سکا۔

آج  حسان نیازی اپنے وکلاء کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی، اورعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ وہ پولیس انویسٹی گیشن میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، پولیس نے مقدمے میں نامزد کر رکھا ہے،عدالت ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت نے  حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ,ایک لاکھ  روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، حسان نیازی کے وکیل نے1،1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروا دیئے۔

انسداددہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر 24 دسمبر کو شادمان پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer