اب لاہوریئے بھی بوڑھے نہیں ہونگے

20 Dec, 2018 | 11:50 PM

Arslan Sheikh

(زین مدنی) ہالی وڈ سٹارز جس ٹیکنالوجی کی وجہ سے جوان رہتے ہیں وہ اب لاہور میں دستیاب ہوگی، وینس استھیٹکس برینڈکی امپوریم مال میں لانچنگ، فیشن ماڈلز سمیت بیوٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

امپوریم مال کے نشاط ہوٹل میں ونیس استھیٹیکس کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر، نتاشاحسین، سبل چوہدری، ثناء جاوید، علیزے گبول، خاور ریاض سمیت فیشن اور نت نئے سٹائلز میں دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وینس برینڈ کی جوان رکھنے والی مشینوں کو لانچ کیا گیا جو امریکہ، کینیڈا اور سپین سمیت دیگر ممالک میں لوگوں کو جوان رکھ رہی ہیں۔

وینس استھیٹیکس کے سی ای او ڈاکٹر عزیز اکرام کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے کوئی نقصانات نہیں ہیں اور یہ پین لیس ہے۔

فیشن ماڈلز کا بھی کہنا تھا کہ ایسی ٹیکنالوجی کا لاہور میں آنا خوش آئند ہے، لانچنگ تقریب کے بعد میوزیکل پرفارمنس بھی رکھی گئی جس پر حاضرین نے خوب تفریح سمیٹی.

جدید ٹیکنالوجی کا لاہور میں آنا زندہ دل لاہوریوں کو بھی اپنی طرف مائل کرے گا اور لاہوریئے بھی خود کو خوبصورت رکھنے کے لئے اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھائیں گے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw   

مزیدخبریں