صوبائی وزیر ہاؤسنگ کیجانب سو روزہ کارکردگی رپورٹ پیش

20 Dec, 2018 | 10:15 PM

Arslan Sheikh

(عمران یونس) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے محکمے کی سو روزہ کارکردگی پیش کر دی، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ محکموں میں نئی جدت اور عوامی فلاح کے منصوبے لائے ہیں، جون تک ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ڈی جی آر میں محکمے کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت اخوت اور انصار گروپ کے باہمی اشتراک سے جنوری میں بارہ ہزار گھروں کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ منصوبے کے تحت 5 لاکھ فی گھر سود سے پاک قرضے دیں گے،2 لاکھ کنال سے زائد اراضی کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے، 2 لاکھ گھروں کی تعمیر پرائیویٹ اشتراک کے بغیر ممکن نہیں، گھروں کی تیز تعمیر کے لیے قوانین میں بھی تبدیلی کی جائے گی، پرائیویٹ ڈویلپرز کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے لیے کلین ڈرنکنگ واٹر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، ماضی میں صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود نتیجہ صفر تھا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے 46 سو دیہات میں 3 ارب سے واش رومز کی تعمیر کی جائے گی۔ جنوبی پنجاب میں 4 موبائل لیب میں پانی کا معیار چیک کرنے کی سہولت فراہم کر دی، ہاؤسنگ کی ترویج کے لیے پنجاب ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw   

مزیدخبریں