’’پوری قوم کو افواج پاکستان کی قربانیوں پر فخر ہے‘‘

20 Dec, 2018 | 07:00 PM

Arslan Sheikh

(شاہ رخ ندیم) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے اور عوام کی سیکورٹی ان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان نیوی نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے سمندروں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

پاکستان نیوی وار کالج میں دوسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی شرکت کی، صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان نیوی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید بحری جہاز بنائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور بحری معشیت کا دور ہے، ساحلی علاقوں میں سیاحت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی سے ملک میں خوشحالی آسکتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سمندری آلودگی کے مسلے سے آگاہ ہیں امید ہے چیزیں بہتر ہو نگی، قائد اعظم کے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

صدر مملکت نے ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جب کہ چیف آف نیول سٹاف نے صدر مملکت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw   

مزیدخبریں