(جنید ریاض) لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ ٹیموں کے وزٹ کے دوران غیر حاضری پر درجنوں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائیونڈ سےایس ایس ٹی شوانا ممتاز، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول اعوان ٹاؤن سے ایس ایس ای بشری خان، گورنمنٹ جونیئر سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ سےایس ایس ای عبدالطیف اور گورنمنٹ ہائی سکول چونگی امرسدھو سے ٹیچر خادم حسین کو غیرحاضری پرشوکا زنوٹس جاری کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح گڑھ سےمس نائلہ مختاراورشازیہ اکبر کو، گورنمنٹ مقبول عام سکول کےاستاد محمد یسین کو، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادی وال ماجا سے وجیہح جاوید کو اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سنت نگر کے ٹیچرمحمد منظور کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول ملتان روڈ کی مس عابدہ رشید کو، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد کےجونیئر کلرک محمد ایاز اور کرباٹ سکول کے کلرک محمد ارشد کوبھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ مسلم ہائی سکول گلشن راوی کی مس تہمینہ حمید اور رائیونڈ کی مس نسیم اختر کو بھی غیرحاضری پرشوکازجاری کیا گیا۔ مذکورہ سٹاف کیخلاف غیرحاضری پر ایجوکیشن اتھارٹی نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔