خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

20 Dec, 2018 | 11:49 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

سٹی 42 کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیراگو ن ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ پروڈکشن آرڈر  اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے مطابق جاری  کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو اتو وہ اُسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی تھی، عدالت نے  خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں ضمانت خارج کردی جس کے بعد کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود نیب حکام نے خواجہ برادران کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا جو تاحال نیب کی حراست میں ہیں۔

مزیدخبریں