(سٹی42) سفارشی اہلکاروں پر مجاہد فورس کے افسران مہربان، سپیشلائزڈ کورس کرنے والے اہلکار زیرتعمیر دفاتر پر تعینات جبکہ سفارشی اہلکاروں کو پیرو کی گاڑیوں پر گشت کرنے لئے تعینات کر دیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق سپیشلائزڈ کورس کرنے والے اہلکاروں کو زیرتعمیر دفاتر پر تعینات کر دیاگیا اور سپیشلائزڈ کورس کرنے والے پچپن اہلکاروں کو والٹن،سبزہ زار اور ٹاون شپ میں تعینات کیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق کورس کرنے والے اہلکاروں کی بجائے سفارشی اہلکاروں کو پیرو گاڑیوں پر گشت کرنے کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔
سپیشلائزڈ کورس کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار پچپن اہلکاروں کو پیرو گاڑیوں پر تعینات کیا گیا جس کے باعث سپیشل ٹریننگ کرنے والے اہلکار رل کر رہ گئے ہیں۔
مزید دیکھئے: