فلمی آسمان پر چکمتا ستارہ ’زیبا علی‘ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش

20 Dec, 2017 | 10:09 PM

دعا مرزا

(سٹی42) اداکارہ زیبا علی نے فلمی دنیا کو چھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ جتنا نام کمانا تھا کما لیا۔ اب فلم انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زیبا علی، محمد علی کی قائم کردہ علی زیب فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں جتنا کام کرنا تھا کر لیا۔ اب باقی کی زندگی فلاحی کاموں کی نظر کرنا چاہتی ہوں۔ زیبا علی نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں سے پر امید ہیں۔ کراچی میں بننے والی فلمیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں