(سٹی42) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریکوں کے جواب میں تحریکیں ملک کو انارکی طرف لے جاتی ہیں، پیپلزپارٹی کو عمران خان سے اتحاد کا کوئی شوق نہیں، طاہر القادری نے دعوت دی تو عوامی تحریک کے پر امن احتجاج میں شریک ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کی سابق وزیراعظم نواز شریف تنقید ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف سرعام عدلیہ کو گالی دے رہے ہیں۔ جج صاحبان کو دیکھنا ہو گا کہ ایک طاقتور ایسی زبان استعمال کر رہاہے کل یہ زبان گلی گلی میں استعمال ہو سکتی ہے، نواز شریف سکہ شاہی نظام کا لفظ استعمال کررہے ہیں، عدلیہ کے لئے اس سے بڑی گالی کوئی نہیں ہو سکتی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو تحریک چلانے کا حق ہے، عوامی تحریک نے دعوت دی تو پرامن احتجاج میں شریک ہوں گے۔ عمران خان سے اتحاد کا کوئئ شوق نہیں۔
قمر زمان کائرہ نے عمران خان اور شہبازشریف سے متعلق عدلیہ کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہارکر دیا، قمر زمان کائرہ نے آرمی چیف کے سینٹ کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ فوج نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کر لیا ہے۔
مزید دیکھئے: