لاہور(سٹی42) انسانی ہمدردی کے باعث بھارتی جاسوس اور سزائے موت کے قیدی کلبھوشن سے ملاقات کے لئے کلبھوشن کی والدہ اور بیوی ہفتہ کے روز واہگہ کے زریعے پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس اور سزائے موت کے قیدی کلبھوشن یادیو کی ماں اور اس کی بیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی، دونوں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گی ۔ کلبھوشن کی والدہ ایونتیکا یادیو اور اس کی بیوی کو لاہور سے اسلام آباد لایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ونوں اتوار کا دن اسلام آباد میں گزاریں گی جبکہ منگل کے روز دفتر خارجہ اور سیکورٹی حکام کی اہم ملاقات ہوئی تھی ۔ملاقات میں کلبھوشن یادیو کی سیکورٹی کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی سے ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی ۔