ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس: چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی

ڈیفنس: چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نثار بھٹی کے ہمراہ ڈیفنس کے مختلف بلاکس میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی۔ تین بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کوایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے جرمانے کیے گے۔

شہریوں کی شکایات کے پیش نظر پرائس کنٹرول کمیٹی نے ڈیفنس وائے بلاک ،ایچ بلاک،اور فیز فائیو کے ایریا میں کارروائی کی۔ چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان کی ٹیم نے پہلے بطور صارف خریداری کی۔ گراں فروشی ثابت ہونے پر تینوں بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز انتظامیہ کو مجموعی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار کے جرمانے کیے۔

  میاں عثمان نے سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیاءکے میعار کا بھی جائزہ لیا۔ پھل اضافی نرخوں پر فروخت کرنے والے گراں فروشوں کو وارننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں بلا امتیاز کی جا رہی ہیں۔ا