پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم رنگریزا کو نمائش کی اجازت مل گئی

20 Dec, 2017 | 12:00 PM

(زین مدنی ): لالی وڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی رومانٹک فلم "رنگریزا" کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کرتے ہوئے عام نمائش کی اجازت دے دی ، فلم 21 دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی رومانٹک اور میوزیکل فلم رنگریزا کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران نے دیکھا اور اسے عام نمائش کی اجازت دے کر پاس کر دیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عروہ حسین، بلال اشرف، گوہر رشید، غناں علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم 21 دسمبر سے شہر لاہور کے سینما گھروں سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں