سٹی42: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں آنکھوں کی امراض کے علاج میں انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے اوپتھلمک یاگ لیزر مشین کا استعمال شروع کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کی فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کی عطیہ کی ہوئی یہ جدید مشین آنکھوں کی امراض میں تشخیص اور علاج کی جدید ترین سہولتوں میں شمار ہوتی ہے۔ خوشاب کے ڈی ایچ کیو مین اس جدید مشین کی تنصیب میو ہسپتال کے کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سہیل سکندر، پرنسپل کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین ، فاروق اعوان کنٹری ڈائریکٹر ایف ایچ ایف، ڈاکٹر اقبال جاوید ڈائریکٹر کمیونٹی کے ساتھ اس مشین کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔
آسٹریلیا کی فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کی عطیہ کی ہوئی اس مشین کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے۔ اس مشین کے استعمال کی تربیت کا اہتمام میو ہسپتال کے کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) کے ماہرین نے کیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ڈپٹی کمشن سروش فاطمہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور اور فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن FRED HOLLOWS FOUNDATION کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشین سے ضلع خوشاب کی عوام کو آنکھوں کے جدید طریقہ علاج کے لیے لاہور جانے کی ضرورت در پیش نہیں آئے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ علاج کی اس سہولت کی مقامی ہسپتال میں دستیابی سے مستفید ہوں گے-
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ محترمہ میڈم ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محترم جناب محمد اشفاق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب محترم جناب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ، سابق آئی چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمود احمد زبیری، صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر فضل خان نیازی ، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر ربنواز راجہ ، آئی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر بلال شاہد، این ایم ایس آفیسرز موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی جانب سے آفیسرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی.