سٹی42: پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر پر چڑھائی تیزی سے جاری ہے۔ منگل کے روز پاکستان کی انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کی مقابل امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوگیا۔
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ انٹربینک میں ڈالر 278.44 روپے سے کم ہوکر 278.34 روپے پر بند ہوا۔
بدھ کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی روپے کے مقابلہ میں قیمت ڈالر 10 پیسے کمی سے 280.20 روپے ہو گئی۔
بدھ کے روز ڈالر کے برعکس یورو اور برٹش پاؤنڈ پاکستانی روپے پر بھاری رہے۔ اوپن مارکیٹ میں یوور کا ایکسچینج ریٹ بڑھا اور یورو 1.07 روپے مہنگا ہوکر 309.65 روپے کا ہوگیا۔
برطانوی پاؤنڈ 63 پیسے مہنگاہوکر 362.90 روپے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.29 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے کا ہوگیا۔