36 پروازیں  منسوخ اور 201  تاخیر کا شکار،وجہ حیران کن

20 Aug, 2024 | 07:53 PM

ویب ڈیسک : جاپانی ائیر پورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے 36 پروازیں منسوخ  اور 201 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ہفتے کے روز یعنی 17اگست کو جاپان کے نیو چٹوز  ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب اسٹور سے قینچیاں گم ہوئیں جس کے باعث  ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً 2 گھنٹے  سے زائد معطل رہا۔

سیکورٹی چیک معطل رہنے سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے اور ائیر پورٹ پر مسافروں کی لائنیں لگ گئیں ۔ مسافروں نے احتجاج بھی کیا مگر  بے سود،  عملہ قینچیاں ڈھونڈتا رہا  ناکامی پر قینچیوں کو تلاش کیے بغیر ہی 2 گھنٹے بعد ٹرمینل پر سکیورٹی چیک اور فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ حکام نے بتایا گم  ہونے والی  قینچیاں دوسرے روز اسی اسٹور سے مل گئیں تھیں ۔

مزیدخبریں