بارش کہاں ہو گی، کہاں حبس کا راج ہو گا؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

20 Aug, 2024 | 07:21 PM

سٹی42: بارش کا سلسلہ اب بھی تھمنے کا کوئی امکان نہیں۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  آج منگل کی شب کشمیر ، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان  ہے۔اس دوران خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان  ہے۔


بدھ کے روزموسم  کی فورکاسٹ

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق    اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ،مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران با لا ئی اضلا ع میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

 سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب،بھکر، لیہ ، تونسہ ،ڈیرہ غازی خان ملتان، کو ٹ ادو، مظفر گڑھ اور بہاولپورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

 سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، لاہور ،خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاالدین، گجرات، خو شاب، میا نوالی، سر گو دھا،بھکر ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم  بدھ کو شام اور رات کے وقت جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

     کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بھی بدھ کے روز  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں