وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف  کریک ڈاؤن ،بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

20 Aug, 2024 | 05:50 PM

عرفان ملک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف  کریک ڈاؤن  جاری ہے ۔ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کا بڑا نیٹ ورک ایف آئی اے لاہور کے شکنجے میں آ گیا۔

پاسپورٹ ایجنٹ مافیا سے 15 سو زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور  نے بتایا کہ اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی  میں   پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7 ملزمان گرفتار ہوئے ۔ملزمان میں رضا،مدثر شاہ،ندیم شاہ، کبریا،حسنین شاہ،ثمر عباس اور عمیر احمد شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور  کے مطابق ملزمان سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ، جعلی ایرانی سٹمپ،جعلی عراقی ایمبسی سٹمپ اور دیگر ممالک کی جعلی سٹمپیں اور دستاوایزت برآمد ہوئے ۔ملزمان شہریوں کوزیارات ویزے پر ایران اور  عراق بھجواتے تھےملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ کروانے اور فورس لیبر میں ملوث ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی جی ایف آئی آے احمد اسحق جہانگیر کی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون اور انکی ٹیم کو شاباش دی 

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک  کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ایجنٹ  مافیا اور انسانی سمگر کسی رعایت  کے مستحق نہیں ہیں۔ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں