ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھو جانے والی بچی نے حاضر دماغی سے اپنے دادا کو ڈھونڈ نکالا

کھو جانے والی بچی نے حاضر دماغی سے اپنے دادا کو ڈھونڈ نکالا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین میں کھو جانے والی ایک ذہین بچی سوشل میڈیا یا لوگوں سے پتہ پوچھے بغیراپنے والدین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جنوب مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی اپنی ڈانسنگ کلاس سے گھر جاتے ہوئے اپنے دادا سے بچھڑ گئی تھی جس کے بعد بچی کا گھر والوں سے رابطہ نہ ہوسکا اور وہ پریشان ہوگئی۔

تاہم بچی نے قریب ہی ایک اے ٹی ایم بوتھ کو دیکھا اور مشین کے پاس موجود سرخ ایمرجنسی بٹن کو دبایا جس نے اسے بینک کے مانیٹرنگ سینٹر سے جوڑ دیا۔

   کوژھو رورل کمرشل بینک کے عملے کے رکن ژھو ڈانگینگ نے انٹرکام سسٹم کے ذریعے لڑکی کی کال کا جواب دیا اور اسے اے ٹی ایم پر موجود رہنے کا کہا کچھ دیر بعد پولیس اے ٹی ایم پر پہنچی اور بچی کے دادا کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی جو قریب ہی اسے تلاش کررہے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer