اسرار خان : لاہور میں راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں راہزنی کے 7506 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کی وارداتوں میں سٹی اور صدر ڈویژن 1390، 1390 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن راہزنی کی 1370 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن راہزنی کے 1290 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ کینٹ ڈویژن میں 1270 اور سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران راہزنی کے 796 مقدمات درج کئے گئے ۔