مریم نواز سیلاب متاثرین کےلیے راجن پور پہنچ گئیں

20 Aug, 2024 | 05:07 PM

سٹی 42:وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کے لئے راجن پور پہنچ گئیں  مریم نواز نے ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی  کیا 

وزیراعلی پنجاب  نےتحصیل فاضل پور میں حاجی پور گاﺅں کا دورہ  کیا اور سیلاب متاثرہ خاندانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی 

وزیراعلی پنجاب نے متاثرین سے انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا  ان کے کھانے پینے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا

ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا  فاضل پور کے سیلاب زدہ علاقے  کا تفصیلی جائزہ  لیا۔راجن پور کے نواحی قصبہ حاجی پور تک سڑک کے اطراف سیلابی پانی کا مشاہدہ کیا

 تحصیل فاضل پور میں حاجی پور  گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ  بھی کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے  حاجی پورمیں متاثرین سیلاب کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا اورفلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لیے قیام و طعام کے انتظامات کا معائنہ کیا 
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات  بھی ہوئی ۔وزیراعلی پنجاب نے متاثرین سے انتظامات اور میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  جاکر سیلاب متاثرہ لوگوں کے درمیان جاکر بیٹھ گئیں۔سیلاب متاثرہ لوگوں ساتھ گھل مل گئیں۔ بزرگ   نے مریم نواز  کو دعائیں  دیں 

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ریلیف کیمپ میں موجود بیمارخاتون کے علاج کی ہدایت  کی ، کیمپ میں موجود خواتین کو دلاسہ دیا اور بچوں کو تحائف پیش کئے

وزیر اعلیٰ کی متاثرین کو مکمل بحالی تک تعاون اور ذاتی مانیٹرنگ کی یقین دہانی کروائی ۔وزیر اعلیٰ  نے رود کوہی اور سیلاب سے بچاو کے لئے موثر پلان طلب کرلیا

راجن ضلع میں کاہا رود کوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیم بنانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے،  کوتاہی برداشت نہیں ۔سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے خود نگرانی کررہی ہوں وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
  مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگلے سال راجن پور کی آبادیوں میں سیلاب نہیں ہونا چاہیئے ۔ہرسال لوگوں کوبے گھر ہونے سے بچانے کے لئے موثر پلان تیار کیا جائے۔مسائل اور پریشانیوں کا ادراک ہے۔ حل کئے بغیر نہیں رکیں گے ۔ کمشنر کو فصلوں اور گھروں کے نقصانات کی تخمینہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی 
 وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ اور کمشنر کی طرف سے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی 

بریفننگ میں بتایا گیا کہ کوہ سلیمان سے چھاچھڑ، کالا بگا کھوسڑا اور کاہا سلطان رودکوہیوں سے تحصیل جام پور کےعلاقے زیر آب آگئے، ضلع راجن پور کے 54 مواضعات کا 6072 ایکٹر اراضی  متاثر ہوئی

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، شیر علی گورچانی،  ارکان اسمبلی ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹریز، ڈی سی ، ڈی پی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

مزیدخبریں