ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تنظیم سازی ، بلاول بھٹو نے اہم رہنماوں کا اجلاس طلب کرلیا 

 پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تنظیم سازی ، بلاول بھٹو نے اہم رہنماوں کا اجلاس طلب کرلیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کے لئے اہم رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے  جائیں گے جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما لاہور کی تنظیم کے لئے شاٹ لسٹ کئیے گئے 16 نام بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی قیادت کی مشاورت سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں کے عہدیداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔