ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے شہر میں  کمرشل نرسریز بنائے گا

پی ایچ اے شہر میں  کمرشل نرسریز بنائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:  پی ایچ اے کا شہر کے مختلف مقامات پر کمرشل نرسریز کے قیام کا جامع منصوبہ سامنے آگیا ۔ ریس کورس باغ میں لاہور کی دوسری بڑی کمرشل نرسری بنائی جائے گی 

پی ایچ اے نے کمرشل نرسری بنانے کے لیے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے ۔ جیلانی باغ کمرشل نرسری میں فینسی، نایاب اور مہنگے پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ نرسری میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور پودے، شربز، اور دیگر دیدہ زیب پھول فروخت کیے جائیں گے ۔ پودے باغبانی کے شائقین افراد اور پرائیویٹ سیکٹر کو رعائتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے ۔

  پی ایچ اے کی جانب سے اس سے قبل گلبرگ میں کمرشل نرسری تعمیر کی گئی ہے ۔ گلبرگ کمرشل نرسری میں زینیا، کاسموس، موتیا اور گلاب کے پھول فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ریس کورس نرسری کا قیام ریونیو میں اضافہ کے لیے بنائے گئے منصوبہ کا حصہ ہے،

 ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع حاصل کیا، ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ موثر حکمت عملی کے تحت پچھلے سال گزشتہ اہداف سے دوگنا ریونیو حاصل کیا گیا ۔