لاہور: داتا دربار سے اغوا ہونے والی 10سالہ بچی بازیاب

20 Aug, 2024 | 03:58 PM

وقاص احمد:  لاہور پولیس نے داتا دربار سے اغوا ہونے والی 10سالہ بچی مریم کو گجرات سے بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت کی سربراہی میں تھانہ داتا دربار نے کارروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچی مریم کو گجرات کے علاقہ کنجاہ سے بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا۔
بچی کے والد نےاپنی مدعیت میں تھانہ داتا دربار میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق بچی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا،بچی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انویسٹی گیشن پولیس لاہور ہمہ وقت کوشاں ہیں، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کی طرف سے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں