عرفان ملک: فیک نیوز پھیلا کر برطانیہ میں ہنگاموں میں ملوث ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے ڈیفنس لاہور سے ایک شخص فرحان آصف کو حراست میں لیا ہے۔ فرحان آصف کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے۔ فرحان آصف پر برطانیہ میں 3 بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز کے باعث برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔