زاہد چوہدری:پنجاب کے 17ٹیچنگ ہسپتال و میڈیکل کالجز مستقل بورڈ آف مینجمنٹ سے محروم ہیں ۔
لاہور جنرل ہسپتال ، سروسز ہسپتال،انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں بورڈ آف مینجمنٹ نہیں ہیں ۔
پنجاب ڈینٹل ہسپتال ، بہاول وکٹوریہ ، شیخ زید رحیم یار خان بورڈ ،فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد بھی بورڈ سے محروم ہیں اورنواز شریف میڈیکل کالج گجرات ، سرگودھا میڈیکل کالج کا بھی بورڈ نہیں ہے ۔