نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم

20 Aug, 2024 | 03:26 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم کر دی، سینکڑوں کیسز التواء کا شکار ہونے پر کمپنی نے ٹرانسفارمر لوڈ کی شرط ختم کر کے نیپرا رولز کے مطابق این او سی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
 صارفین کو ٹرانسفارمر کے لوڈ پر تیس فیصد سولر کنکشن دینے کیلئے شرط رکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے سینکڑوں صارفین کی درخواستیں التواء کا شکار ہو گئیں،لیسکو کے متعدد دفاتر نے لوڈ سے زیادہ کنکشن دینے پر فائلز مسترد کر دی تھیں، اس طرح صارفین نے لاکھوں روپے کے سولر سسٹم لگوا لئے ۔لیکن بائی ڈائریکشنل میٹر نہیں لگ رہا تھا، جس پر جنرل مینجر ٹیکنیکل عامر یاسین اور ڈی جی میراڈ الطاف قادر نے شق ختم کروا کر یسکو چیف شاہد حیدر کی منظوری کے بعد قوانین مین ترمیم کر دی، تمام دفاتر کو نیپرا قوانین کے مطابق کنکشن لگانے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں