جمال الدین: پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور بد عنوانیوں کا معاملہ احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس بند کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر 29 اگست کو حتمی دلائل طلب کر لیئے ہیں.
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے نیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر خلاف ریفرنس بند کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے. نیب نے ریفرنس واپس لینے بارے میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں داخل کرائی جس میں ریفرنس واپس لینے کی بنیاد سے عدالت کو آگاہ کیا گیا. رپورٹ کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لیا ہے اور ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں. ریفرنس کی جانچ پڑتال میں نہ کرپشن ثابت ہوئی نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا. نیب نے واضح کیا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکتے اس لیے ریفرنس واپس لینے کی اجازت دی جائے. نیب ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ضابطہ کے برعکس بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا. نیب کی درخواست پر آئندہ سماعت 29 اگست کو ہوگی.
سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ، نیب کاریفرنس واپس لینے کی درخواست
20 Aug, 2024 | 02:59 PM