سٹی42 : مضر صحت جعلی گھی تیار کرنے کا گھناؤنا دھندہ کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلسازی کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈ پر جعلی گھی یونٹ پکڑ لیا۔
4800 کلو تیار پیک گھی، 375کلو کاسٹک سوڈا، 150لٹر کھلا آئل، 125 کلو بلیچنگ تلف کردیا گیا، 1700 معروف برانڈ کے کارٹن، 775کلو پیکنگ ریلز، 4سٹوریج ٹینک اور پیکنگ مشین ضبط کی گئی، جعلی اور مکروہ دھندہ کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی، موقع سے استعمال شدہ گھی برآمدہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یونٹ میں معروف برانڈز کے گھی کی جعلی تیاری اور پیکنگ کی جارہی تھی، ناقص استعمال شدہ آئل میں کیمیکلز کی ملاوٹ کر کے دوبارہ جعلی پیکنگ لگائی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک 61ہزار 870دفعہ آئل گھی یونٹس، سپلائرز کو چیک کیا گیا،637کو بند کیا گیا۔75ہزار 73لیٹر ناقص گھی تلف کیا گیا۔13ہزار 280کو بھاری جرمانے کیے گئے،63 کیخلاف مقدمے درج کروائے گئے۔