برکی کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

20 Aug, 2024 | 02:54 PM

Ansa Awais

وقاص احمد :  برکی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

 گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل ہوگئی۔برکی کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق برکی گاوں کے آفتاب نامی شخص نے 34 سالہ بیوی پر فائرنگ کی ۔صوبیہ کو گولی سینے پر لگی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم موقع سے فرار ہو گیاہے جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں