ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن  سکواڈکا سٹریٹ کرائمنلز کے خلاف شکنجہ سخت

 ڈولفن  سکواڈکا سٹریٹ کرائمنلز کے خلاف شکنجہ سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ڈولفن سکواڈ کا ڈکیتوں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شکنجہ سخت ہوگیا ۔ ستوکتلہ ڈولفن کی کارروائی،گاڑی پر وارداتیں کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا
ڈولفن کو کال موصول ہوئی کہ 2 کس گاڑی میں سوار شہری سے واردات کرکے فرار ہیں، ڈولفن ٹیم فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کو چھتری گول چکر پر راؤنڈ اپ کرلیا،ملزمان سے پستول،3 موبائل،شراب،گاڑی برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے ان کو  تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کردیا گیا