ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سفارش کلچر ختم ہوچکا، چیف سیکرٹری 

 پنجاب میں سفارش کلچر ختم ہوچکا، چیف سیکرٹری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: ساتویں سول سروسزٹریننگ پروگرام کے تحت زیر تربیت صوبائی منیجمنٹ سروس سندھ کے افسران نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔و فد کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی نظم اور تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تقرر تبادلوں میں سفارش کا خاتمہ کیا گیا ہے اورصوبہ میں بیوروکریسی میں تقرریاں صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کے پی آئیز متعارف کرائے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرائس کنٹرول، صحت، تعلیم اور صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔وفد نے پنجاب حکومت کے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور گڈ گورننس کیلئے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔وفد نے مقبرہ انارکلی، آرکائیو میوزیم سمیت سول سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔