ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا غریب طالب علموں کی سپورٹ کے لیے انڈاؤمنٹ فنڈ بنانے کا اعلان

شہباز شریف کا غریب طالب علموں کی سپورٹ کے لیے انڈاؤمنٹ فنڈ بنانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے غریب طالب علموں کی سپورٹ کے لیے انڈاؤمنٹ فنڈ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ حکومت ضرورت مند اور غریب گھرانے کے طلبہ کی امداد کے لیے پاکستان ایجوکیشن انڈاؤمنٹ فنڈ لارہے ہیں، جس سے طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔وزیر اعظم کی جانب سے اعلان دو سال بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی تھی اور 26 ملین بچوں کو اسکول میں داخلہ دلانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے چلڈرن ایجوکیشن فنڈز (یونیسف) کے نمائندے عبداللہ اے فدیل نے بتایا کہ 10 سال کی عمر کے 70 فیصد سے زائد بچوں کو پڑھنا اور لکھنا نہیں آتا ہے۔آکسفورڈ یونین کے صدر اصرار خان کاکڑ سے میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

جبکہ وزیر اعظم نے جون میں ہونے والے آکسفورڈ یونین میں اصرار خان کاکڑ کی کامیابی پر ان کی تعریف بھی کی، جہاں اس عہدے پر پہنچے والے وہ تیسرے پاکستانی اور بلوچستان سے پہلے نوجوان ہیں۔وزیر اعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا اصرار جیسے نوجوان پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنتے رہیں گے، تعلیمی کیرئیر میں اسکالرشپس حاصل کرنا اور بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا آکسفورڈ یونین جیسے ادارے کے الیکشن جیت کر صدر منتخب ہونا اعزازکی بات ہے۔

اصرار خان کاکڑ نے آکسفورڈ یونین سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور متواتر مواقع فراہم کرنے پر ان کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اصرار خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام نوجوان میرے جیسے ہی ہیں، جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer