ویب ڈیسک: لاہورمیں مختلف مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
نشتر تاون کے علاقہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، ائیرپورٹ ہربنس پورہ میں ہلکی بارش، کنال روڑ مال روڑ پر بونداباندی، شہر میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں ، موسم خوشگوار ہو گیا ۔
بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ، دوپہر اور شام میں بھی بادل برسیں گے ، مون سون کا سپیل 20اگست تک جاری رہے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات، مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں۔
تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ،تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات، تمام افسران کو گلی محلوں کی سطح پر موجود پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات. ڈی سی لاہور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی تمام زونل افسران کو اپنے ٹاونز کی مکمل سوئپنگ کی ہدایات، شہری مستقل بارش میں اپنی چھتوں اور گھروں کو مانیٹر کریں۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہری الیکٹرک پول، اوپن سوئچز، دیواروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں،شہری غیر ضروری سفر اور نشیبی علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں۔