جنید ریاض : لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا،پہلے روز ایجوکیشن،تاریخ پاکستان ، غذا اور غذائیت کا پیپر تھا ،رواں سال امتحان میں 45 ہزار نو سو انتیس امیدوار شرکت کررہے ہیں۔
میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا۔پہلے روز ایجوکیشن،تاریخ پاکستان ، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔امتحان میں 45 ہزار نو سو انتیس امیدوار شرکت کررہے ہیں۔امتحان کیلئے 70 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔پانچ سو چوون سپرنٹنڈنٹس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ، انویجلیٹرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔تمام امتحانی سنٹر میں غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہے ۔