فاران یامین : ٹریفک قوانین توڑنے والے خبردار، ہوشیار، آرٹیفشل انٹیلیجنس سے بچنا اب ناممکن ہو گیا ہے ،ایک روز میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 99 ہزار 120 خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا گیا ۔
اب کوئی بھی کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا،آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے99 ہزار 120 خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا گیا، لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کی 50 ہزار 559 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ون وے ٹریفک کی 13 ہزار906 جبکہ رانگ یوٹرن کی 04 ہزار615 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، بغیر ہیلمٹ کی 6 ہزار 719، سیٹ بیلٹ کی 01 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے،بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہورہا ہے۔
ٹریفک قوانین توڑنے والے خبردار،جدید سسٹم سے 99 ہزار 120 خلاف ورزیاں نوٹ
20 Aug, 2024 | 11:57 AM