طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی کا معاملہ،محکمہ خزانہ نے 2 ارب روپے جاری کر دیئے

20 Aug, 2024 | 11:40 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی کا معاملہ،محکمہ خزانہ نے کتابوں کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیئے۔
 محکمہ خزانہ نے سکولوں کے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئے دو ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں چار ارب پچاس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔ جن ایریاز میں بچے سکول نہیں جاتے ہیں وہاں پر بچوں کو مفت کتابیں دی جائیں گی۔

مزیدخبریں