سٹی42 : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن لینا آسان نہیں ہے۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا کو سراہتی ہوں، آپ تمام بچوں، والدین سے ملنے کا انتظار کر رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سے کہا ٹاپ پر آنے والے بچے ہمارے سر کے تاج ہیں، اساتذہ، والدین کا نام روشن کرنے پر تمام بچوں کو سیلوٹ کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ان بچوں میں سے کسی کے والد مزدور، کسی کے والد نوکری کرتے ہیں، ان حالات مین اتنا اوپر آنا آسان نہیں ہوتا، ان طلبا کو تمام وسائل فراہم ہوں تو کتنا آگے نکل جائیں، جب آپ کو گارڈ آف آنرمل رہاتو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی کامیابی پر بھی بہت خوشی ہورہی ہے، تعلیم، صحت کا شعبہ میرے لیے بہت اہم ہیں، ہم تعلیم کےشعبے میں بہت ریفارمز کررہےہیں, لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہےہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کی صورتحال بہت جلدی بہترہوجائےگی، نواز شریف، شہباز شریف کا سوچتی ہوں تو ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، پنجاب میں تعلیم کی صورتحال بہت جلدی بہتر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اےآئی یونیورسٹی بنارہےہیں، بچوں کےہاتھ میں پیٹرو بم، ڈنڈے نہیں دینے، بہترین پوزیشن ہولڈر طلبا جہاں پڑھناچاہیں ان کی فیس میری ذمہ داری ہوگی، الیکٹرک بائیکس اسکیم شروع کر رہے ہیں، 30 ہزار بائیکس دے رہے ہیں، سکول میل پروگرام میں بچوں کو مفت دودھ ملےگا۔