نشترکالونی سے ظلم و تشدد کا شکار لڑکی بازیاب

20 Aug, 2024 | 10:31 AM

علی ساحی: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر لاہور پولیس نے نشتر کالونی سے ظلم اور تشدد کا شکار لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لڑکی پر ظلم اور تشدد کی کال موصول ہوئی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مجھے مارنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے،مجھے بچایا جائے۔

لڑکی نے بتایا اس نے میانوالی میں پسند کی شادی کی اس کے رشتے دار زبردستی لاہور لے آئے ہیں، لڑکی نے رشتے داروں کے چنگل سے نکالنے کی شکایت درج کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی پہلی بار لاہور آئی تھی اور اسے جگہوں کی پہچان بھی نہیں تھی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے لوکیشن منگوائی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کے ایڈریس پر پولیس کو بھجوایا۔

اتھارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ سیف سٹیز کی نشاندہی پر نشتر کالونی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرالیا،  پولیس نے لڑکی کی رضامندی پر اسے دارالامان بھجوا دیا۔



مزیدخبریں