جنید ریاض: پنجاب میں بالا آخر 3لاکھ اُساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھالی گئی۔
تبادلوں کیلئے اپلائی کرنے کیلئے سنیارٹی نمبر دینا لازمی ہوگا، سنیارٹی نمبر کے بغیر اُساتذہ آن لائن اپلائی نہیں کرسکیں گے۔ اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔
خواتین اُساتذہ سنیارٹی نمبر کے حصول کیلئے اتھارٹیز کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اُن کی جانب سے اپلائی کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آن لائن ایپ کا لنک بھی ڈاون ہونے سے اساتذہ کو درخواست جمع کروانے میں مشکلات ہے۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے تمام تر مشکلات فوری حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔