ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم افراد کی  اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ

 نامعلوم افراد کی  اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  لاہور کے علاقے سبزہ زار میں  موٹر سائیکل سواروں نے سٹیج وفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ڈرامے کے بعد واپس جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔


 پولیس ذرائع کے مطابق قریبی لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ویڈیوز حاصل کر رہے ہیں،واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یا کچھ اور ،تحقیقات میں پتہ چلے گا۔

دوسری جانب اداکارہ کا بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتے ۔