باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن نے ناکام بنادی

20 Aug, 2024 | 09:11 AM

فاران یامین: باپ کی سگی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش پر  ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کر کے لڑکی کی جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق  سمسانی میں پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش کی، جس پر  کٹار بند روڈپرلڑکی کو دریا میں پھینکتا دیکھ کرسکیورٹی گارڈ نے 15 پر اطلاع دی۔
پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا۔
ڈولفن پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی  ہے۔ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا باپ مجھے قتل کرنے کیلئے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا تھا۔

لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لیتے ہوئے  متاثرہ لڑکی و ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں